دیہاتی کی دعا

ایک دیہاتی روضہ رسول ﷺ پر حاضر ہو کر رب سے دعا کرتاہے اس کے مانگنے کا انداز دیکھیےالفاظ پر غور کیجیےیقین جانیے رب سے مانگنے کا بھی ایک خاص انداز اور ڈھنگ ہوتا ہے جو اس گاوں کے رہنے والے عرب سے سیکھنا چاہیے

اے اللہ یہ آپ کے حبیب ہیں میں آپ کا غلام ہوں اور شیطان آپ کا دشمن ہے خدایا اگر تو مجھے بخش دے تو تیرا حبیب خوش ہو گا تیرا بندا کامیاب ہو گا اور تیرا دشمن غمگین ہو گا اگر تو نے میرِی بخشش نہیں کی تو تیرا حبیب غمگین ہو گا تیرا غلام ناکام ہو گا اور تیرادشمن خوش ہو گا
الہی تیری شان اس سے بڑی ہے تو اپنے حبیب کوغمگین کر دے بندے کو ناکام کر دے اور اپنے دشمن کو خوش کردے میرے پروردگار لوگ اپنے فوت شدہ رشتہ داروں کے ایصال ثواب کے لیے غلاموں کو آزاد کرتے ہیں اور یہ تیرے حبیب تمام جہانوں کے سردار حضرت محمد ﷺ کی قبر ہے پس مجھ غلام کو جہنم کی آگ سے آزاد فرما دے آمین