حضور ﷺ کا معجزہ

حضرت زیاد بن حارث فرماتے ہیں کہ ایک سفر میں آپ ﷺ کے ساتھ تھا دوران سفر آپ ﷺ نے مجھ سے پوچھا۔ اے میرے بھائی تمھارے پاس کچھ پانی ہے میں نے عرض کیا ہاں آپ ﷺ نے فرمایا اس کو کسی برتن میں ڈال کرمیرے پاس لے آو چنانچہ میں گیا اور ڈال کر لے آیا آپ ﷺ نے اپنا دست مبارک اس میں رکھا میں دیکھ رہا تھا آپ ﷺ کی انگلیوں کے درمیان سے پانی کے چشمے فوارے کی طرح پھوٹنے لگا اور پھر سب نے اس سے وضو کیا