دوامِ نبوت

انبیاء کرام علیہم السلام وفات کے بعد بھی اپنی قبر مبارک میں اسی طرح حقیقتا نبی اور رسول ہیں جس طرح وفات سے پہلے ظاہری حیات مبارکہ میں نبی اور رسول تھے ۔البتہ باقی تمام انبیاء علیہم السلام کی شریعت منسوخ ہو چکی ہے اور قیامت تک کیلئے نجات کا مدار آنحضرت ﷺ کی شریعت پر ہے ۔