حقیقتِ نبوت

’’ نبی‘‘ ایسے انسان کو کہتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے مبعوث ہو معصوم عن الخطاء اور اس کی اتباع اور پیروی فرض ہو یعنی وہ انسان جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے مبعوث ہو ، صغیرہ اور کبیرہ گناہوں سے پاک ہو اور اس کی تابعداری کرنا فرض ہو ان صفات کو انبیاء علیہم السلام کے علاوہ کسی انسان کیلئے ثابت کرنا اگر چہ اس کے لئے نبی کا لفظ استعمال نہ کیا جائے ، کفر ہے ۔
نوٹ: نبی ہمیشہ مرد ہوتا ہے عورت نبی نہیں بن سکتی اور جنات کیلئے بھی انسان ہی نبی ہوتا ہے ۔ نبوت وہبی چیز ہوتی ہے جو اللہ کے عطاء کرنے سے عطا ہوتی ہے ، اپنی محنت سے عبادت کر کے کوئی انسان نہ ہی نبی بن سکتا ہے اور نہ ہی نبی کے مرتبہ اور مقام کو پہنچ سکتا ہے ۔۔