حضرت محمد ﷺ

حضرت محمد ﷺ خدا تعالی کے بندے اور رسول اور پیغمبر تھے ہم ان کی امت ہیں۔آپ ﷺ عرب کے شہر مکہ میں پیدا ہوئے تھے۔ آپﷺ کے والد ماجد کا نام عبداللہ اور آپ کے دادا کا نام عبدالمطلب تھا۔ ہمارے پیغمبرﷺ مرتبے میں سب پیغمبروں سے بڑے اور خداتعالی کی ساری مخلوق سے بزرگ ہیں۔ آپ ﷺ نے تزپین سال کی عمر تک اپنے شہر مکہ معظمہ میں رہے اس کے بعد خداتعالی کے حکم سے مدینہ منورہ میں چلے گئے اور دس سال وہاں رہے اور پھر تریسٹھ سال کی عمر میں وفات پائی۔
جو شخص حضرت ﷺ کو خداتعالی کا رسول نہ مانے وہ کافر ہے۔ آپ ﷺ کو ماننے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو خداتعالی کا بھیجا ہوا پیغمبر یقین کرے اور خداتعالی کے بعد ساری مخلوق سے آپ کو افضل سمجھے اور آپ سے محبت رکھے اور آپ کے حکموں کی تابعداری کرے