رسول

رسالت لے لغوی معنی پیغام پہنچانا اور پیغام پہنچانے والے کو رسول کہتے ہیں دین کی اصطلاع میں رسول اس شخص کو کہا جاتا ہے جو اللہ کے احکام اس کے حکم سے انسانوں تک پہنچائے ۔ نبی کے معنی خبر کردینے والا چونکہ رسول لوگوں کو اللہ تعالی کے ارشادات سے آگاہ کرتا ہے اس لئے اسے نبی بھی کہتے ہیں

رسول خدا تعالیٰ کے بندے اور انسان ہوتے ہیں خدا تعالیٰ انہیں اپنے بندوں تک احکام پہنچانے کیلےَ مقرر فرماتا ہے۔ وہ سچے ہوتے ہیں، کبھی جھوٹ نہیں بولتے، گناہ نہیں کرتے، خدا تعالیٰ کے حکم سے معجزے دکھاتے ہیں، خدا تعالیٰ  کے پیغام پورے پورے پہنچا دیتے ہیں، ان میں کمی بیشی نہیں کرتے نہ کسی پیغام کو چھپاتے ہیں۔