اللہ تعالیٰ مسبب الاسباب ہیں

ہر چیز کا وجود اور عدم اللہ کے قبضہ قدرت میں ہے ۔ ہر چیز کی کیفیت ، خاصیت اور اس کی تاثیر کا ہونا اور نا ہونا بھی اس کے اختیار میں ہے وہ مسبب الاسباب ہے کائنات کے اسباب اس کی مخلوق ہیں اور اسباب کی سببیت بھی اس کی مخلوق ہے اور اس کی مشیت کے تابع ہے دنیا کی کوئی چیز اپنی ذات میں مؤثر نہیں نہ لطف و ثواب نہ قہر و عذاب۔ وہ جسے چاہے عزت دے وہ اس کی رحمت ہے اور جسے چاہے ذلت و مصیبت دے او ر یہ اس کی حکمت ہے وہ مالک الملک ہے جسے چاہے اختیار و اقتدار دے اور جس سے چاہے چھین لے