کتابیں

خدا تعالی کی چھوٹی بڑی بہت سی کتابیں پیغمبروں پر نازل ہوئیں مگر بڑی کتابوں کو کتاب اور چھوٹی کتابوں کو صحیفے کہتے ہیں۔ چار کتابیں مشہور ہیں: (۱) توریت جو حضرت موسیٰ پر نازل ہوئی (۲) زبور، جو حضرت داوَد پر نازل ہوئی (۳) انجیل، جو حضرت عیسیٰ السلام پر نازل ہوئی۔ (۴) قرآن مجید، جو ہمارے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلمہ پر نازل ہوا۔
صحیفوں کی تعداد معلوم نہیں ہاں کچھ صحیفے حضرت آدم علیہ السلام پر اور کچھ حضرت شیث علیہ السلام اور کچھ حضرت ابراہیم علیہ السلام پر نازل ہوےَ۔ ان کے علاوہ بھی صحیفے ہیں جو بعض پیغمبروں پر نازل ہوےَ۔