نماز توبہ

۲۔جوشخص بھی کوئی گناہ کر بیٹھے تو فوراً کھڑا ہواور(گناہ سے طہارت کی نیت سے)اچھی طرح غسل یاوضو کرے پھردو رکعات نماز توبہ پڑھے اس کے بعد اﷲ تعالی سے اس گناہ کی مغفرت طلب کرے ۔
ف:حدیث شریف میں آ یا ہے کہ جو شخص اس طریقہ پر (غسل توبہ اور نماز توبہ کے بعد) اﷲ تعالی سے مغفرت طلب کرے گا اس کا گناہ ضرور معاف کر دیا جاے گا۔
۳۔کوئی بڑا گناہ سرزد ہو جائے تو تین مرتبہ یہ الفاظ کہے۔

الّٰلھُمَّ مَغْفِرَتُکَ اَوْسَعُ مِنْ ذُنُوْبِیْ وَرَحْمَتُکَ اَرْجیٰ عِنْدِیْ مِنْ عَمَلِیْ۔

ترجمہ۔اے اﷲ!تیری مغفرت میرے گناہوں سے بہت زیادہ وسیع ہے اور مجھے اپنے عمل کی نسبت تیری رحمت کی بہت امید ہے۔ ف۔حدیث شریف میں آ یا ہے کہ:۔ایک شخص رسول اﷲﷺ کی خدمت میں’’ہائے میرے گناہ‘‘۔’’ہائے میرے گناہ‘‘ کہتاآیا،آپﷺنے اس شخص کو مذکورہ بالا دعا تعلیم فرمائی اس نے اسی طرح دعا کی آپ نے فرمایا ’’دوبارہ کہو اس نے دوبارہ یہی کلمات کہے،آپ نے فرمایا’’سہ بارہ کہو‘‘۔اس نے تیسری مرتبہ یہی کلمات کہے۔اس کے بعدآپ ﷺنے فرمایا اٹھو جاؤ انے(تمہارے گناہ) بخش دئے۔(حصن حصین ۔ص۲۰۸۔۲۰۹)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے