وضو

اسلام دین فطرت ہے جس نے ہر موقع پر طہارت و نظافت کی خوب تاکید کی ہے اور اسے ایمان کا حصہ قرار دیا ہے، اللہ تعالی کی اطاعت کی نیت سے طہارت و پاکیزگی کا پابند شخص اللہ کا محبوب بن جاتا ہے، طہارت سے طبیعت میں نشاط پیدا ہوتا ہے، طہارت انسان کو فرشتوں سے قریب اور شیطان سے دور کرتی ہے، ایمان کے بعد نماز سب سے اہم عبادت ہے اور وضو اس کیلےء کنجی اور شرط ہے جو انسان کو ظاہری و باطنی گناہوں سے پاک کرتا ہے، وضو سے ایسی نضافت و پاکیزگی حاصل ہوتی ہے جس سے بندہ مومن اللہ تعالی کی بارگاہ میں حاضر ہونے کے لاق ہو جاتا ہے۔