فرض نماز

گھر میں یا مسجد میں خدا تعالی کے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوتے ہیں۔ اور قرآن شریف پڑھتے ہیں خدا تعالی کی تعریف بیان کرتے ہیں اس کی بزرگی تعظیم کرتے ہیں اور زمین پر سر رکھ کر اس کی بڑائی اور اپنی عاجزی اور ذلت ظاہر کرتے ہیں

خداتعالی ہر جگہ سامنے ہوتا ہے چاہے مسجد میں نماز پڑھو چاہے گھر میں لیکن مسجد میں نماز پڑھنے کا ثواب زیادہ ہوتا ہے
بغیر وضو نماز نہیں ہو تی ۔پچھم کی طرف منہ کر کے کھڑاہونا چاہیے۔مکہ معظمہ میں خدا تعالی کا گھر ہے جسے کعبہ کہتے ہیں۔اس کی طرف نماز میں منہ کرناضروری ہے اور وہ ہمارے شہروں سے پچھم کی طرف ہے اور اسے قبلہ کہتے ہیں دن رات میں پانچ نمازیں فرض ہیں

۱) نماز فجر: جو صبح کے وقت سورج نکلنے سے پہلے پڑھی جائے۔
۲) نمازظہر: جو دوپہر کو سورج ڈھلنے کے بعد پڑھی جائے۔
۳) نماز عصر: جو سورج چھپنے سے دو ڈیڑھ گھنٹے پہلے پڑھی جاتی ہے
۴) نماز مغرب: جو شام کو سورج چھپنے کے بعد پڑھی جاتی ہے
۵) نماز عشاء: جو رات آنے کے ڈیڑھ دو گھنٹے بعد پڑھی جاتی ہے