مسجد

دنیا میں جتنی بھی قومیں آباد ہیں تقریبا ہر قوم اپنے آپ کو کسی نہ کسی مزہب اور دھرم کی طرف ضرور منسوب کرتی ہے اور اپنے مزہبی تہوار منانے اور رسومات ادا کرنے کیلے ایک مرکز بھی ضروری سمجھتی ہے، دوسری اقوام کی طرح مسلمان بھی ایک ایسا مرکز رکھتے ہیں جہاں وہ آکر حق تعالی کے سامنے سجدہ ریز ہوتے ہیں اور اپنی عبدیت کا اظہار کرتے ہیں، مسلمانوں کو جس طرح دین و مزہب میں برتری حاصل ہے اسی طرح ان کا یہ مرکز بھی دوسرے مزہبی مراکز سے مختلف اور ممتاز ہے، مسلمانوں کے اس مرکز کو مسجد کہا جاتا ہے