نماز

نماز خدا تعالی کی عبادت اور بندگی کرنے کا ایک خاص طریقہ ہے جو اللہ تعالی نے قرآن مجید میں اور حضرت محمد ﷺ نے حدیثوں میں مسلمانوں کو سکھایا

اسلام کے بنیادی ارکان اور شعار میں سب سے اہم رکن نماز ہے جسے دین کا ستون قرار دیا گیا ہے، عقائد کے بعد بدنی عبادات میں سب سے افضل اور عمدہ عبادت نماز ہے، یہ وہ پسندیدہ عمل ہے جس کی برکتوں سے اللہ تعالی نے کسی بھی نبی کی امت کو محروم نہیں رکھا، تمام احکاماتِ خداوندی بزریعہ وحی عرش سے فرش پر اتارے گے لیکن نماز وہ اہم رکن ہے جس کو ربِ کائنات نے اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کو عرش پر بلا کر بطور تحفہ پیش فرمایا۔