شرابی کی اولاد میں شراب کے مضر اثرات

وہ لو گ جو شراب کا استعمال کرتے ہیں ان کے بچے دماغی او جسمانی طور پر کمزور ہوتے ہیں شراب خور والدین کی اولاد بے وقو ف ہوتی ہے اور ان میں مرگی کا مرض بھی پیدا ہو جاتا ہے اور اکثر بچے مر جاتے ہیں ہر شخص جانتا ہے کہ شراب کس قدر تباہی پھیلاتی ہے۔غربت ،مصیبت،جرم،دیوانہ پن اور موت اس کے نتائج ہیں ۔بعض لوگوں کا خیال ہے کہ تھوڑی سے مقدار میں شراب کا استعمال کوئی نقصان نہیں دیتا۔مگر ان کا یہ نظریہ بالکل غلط ہے۔کیونکہ کوئی شخص جو ایک مرتبہ شراب شروع کر دیتا ہے۔تھوڑی سی مقدار سے گزارہ نہیں کر سکتا۔اس کا تھوڑی مقدار میں استعمال زیادہ کے لئے ایسی خواہش پیدا کرتا ہے کہ آدمی بغیر اور پےئے نہیں رہ سکتا اس لئے یہ مناسب ہے کہ کسی بھی حالت میں اس موذی چیز کو ہاتھ نہ لگایا جائے اللہ تعالیٰ ہمیں اس بری چیز سے توبہ اور آئندہ بچنے کی توفیق عطا فرمائیں۔آمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے