سفید بال آ جانے کا ذکر

ترجمہ: قتادہ رضی اللہ تعالی عنہہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہہ سے پوچھا کہ حضور اقدس ﷺ خضاب کیا کرتے تھے۔ انہوں نے فرمایا کہ حضور اقدس ﷺ کے بالوں کی سفیدی اس مقدار ہی کو نہ پہنچی تھی کہ خضاب کی نوبت آتی۔ سفیدی حضور اقدس ﷺ کے صرف دونوں کنپٹیوں میں تھی۔

ترجمہ: حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور اقدس ﷺ کے سر مبارک اور داڑھی شریف میں چودہ سے زائد سفید بال نہیں گنے۔

ترجمہ: حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہہ سے کسی نے حضور اقدس ﷺ سفید بالوں کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ جب حضور اقدس ﷺ تیل کا استعمال فرماتے تھے تو وہ محسوس نہیں ہوتے تھے ورنہ کچھ سفیدی کہیں کہیں محسوس ہوتی تھی