نماز نہیں ہوتی

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا

کھانے کی موجودگی میں نماز نہیں ہوتی اور نہ اس وقت جب پیشاب پاخانے کی حاجت ہو صحیح المسلم ۵۶۰

نماز کا وقت ہو اور ایک مسلمان کو شدید بھوک لگی ہو یا قضائے جاجت کی شدید ضرورت محسوس ہو رہی ہو تو ان حالات میں پہلے اپنی حاجت کو پورا کریں تا کہ سکون سے اللہ کی عبادت کی جائے کیونکہ دین نام ہی خیر خواہی کا ہے