قیامت میں زیادہ عمل کی تمنا

محمد بن ابی عمیرہ رضی اللہ عنہہ سے روایت ہے کہ

رسول اللہ ﷺنے فرمایا

اگر کوئی بندہ پیدائش سے لیکر موت آنے تک اللہ کی اطاعت میں چہرے کے بل گرا پڑا رہے تو وہ بھی قیامت کے دن اپنے سارے عمل کو حقیر سمجھے گا اور یہ تمنا کرے گا کہ اس کو دنیا کی طرف واپس کر دیا جائے تاکہ اور زیادہ نیک عمل کرلے

مسند احمد : ۱۷۹۸۱