جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں

حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ

رسول کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا

جو شخص اچھے طریقے سے وضو کرے یعنی سنت رسول ﷺ کے مطابق پھر وہ شخص

اشھد ان لا الہ الا اللہ واشھد محمد عبدہ و رسولہ

کہے تو ایسے شخص کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور وہ شخص جنت کے جس دروازے سے اس کا دل چاہے گا داخل ہو گا

سنن نسائی