بجلی کے بلب کی طرح جسم کے اعضا بھی چمک سکتے ہیں

نعیم بن عبداللہ حجر کہتے ہیں۔ میں نے ابوہریرہ رضی کو وضو کرتے دیکھا پس انہوں نے اپنا چہرہ اچھی طرح دھویا اچھی طرح وضو کیا۔ بھر دایاں ہاتھ بازو سمیت دھویا پھر بایاں ہاتھ بازو سمیت دھویا ۔ پھر سر کا مسح کیا۔ پھر دایاں پاوں پنڈلی سمیت دھویا۔ پھر بایاں پاوں پنڈلی سمیت دھویا۔ پھر کہا میں نے رسول اللہ ﷺ کو اسی طرح وضو کرتے دیکھا۔ اور اس کے بعد رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔ مکمل وضو کرنے کی وجہ سے قیامت کے دن تمہارے چہرے اور ہاتھ پاوں روشن ہوں گے۔ چنانچہ تم میں سے جو شخص اپنی روشنی بڑھانے کی طاقت رکھتا ہو تو وہ ایسا ضرور کرے