عقائد کی اغلاط

11۔ بعض جگہ بعض عورتیں توا بجانے کو اولے بند ہو جانے کو موثر سمجھتی ہیں یہ بھی محض لغو اور بے اصل ہے
12۔ مردوں کی روح کے دنیا میں آنے کا خیال غلط ہے کیونکہ جو نیک ہیں وہ تو دنیا میں آنا نہیں چاہتے اور جو بد ہیں انہیں اجازت نہیں مل سکتی
13۔ بعض عورتوں کا یہ اعتقاد ہے کہ جس کے آٹھواں بچہ پیدا ہو تو اس کو ایک چراغ صدقے میں دینا چاہیے ورنہ بچے پر خطرہ ہے یہ محض واہیات عقیدہ ہے اس سے توبہ کرنی چاہیے
14۔ بعض جاہل سمجھتے ہیں کہ عورت اگر زچہ خانے ہیں مر جاوے تو بھوتنی ہو جاتی ہے یہ بالکل غلط عقیدہ ہے بلکہ حدیث میں آیا ہے کہ ایسی عورت شہید ہوتی ہے
15۔ بعضے جاہلوں کا دستور ہے کہ جس روز گھر سے بونے کے واسطے اناج نکلتا ہے اور روز دانے نہیں بھناتے ایسا عقیدہ بالکل گناہ ہے
16۔ مشہور ہے کہ ایک ہاتھ میں پانی اور ایک ہاتھ میں آگ لے کر چلنا منحوس ہے یہ باطل ہے
17۔ مشہور ہے کہ میاں بیوی ایک برتن میں دودھ نہ پیئں نہیں تو بہن بھائی ہو جاویں گے
18۔ قینچی نہ بجاو آپس میں لڑائی ہو جاوے گی
19۔ دو آدمیوں کے درمیان سے آگ لے کر مت نکلو نہیں تو ان میں لڑائی ہو جاوے گی
20۔ دو آدمی ایک کنگھی نہ کریں نہیں تو دونوں میں لڑائی ہو جاوے گی۔