پانی سے استنجا کے احکام

استنجا کی چار قسمیں ہیں

۱۔ فرض : جب پیشاب یا پاخانہ اپنے مقام کے علاوہ کسی اور جگہ پر لگے اور اس کی مقدار ایک درہم سے زیادہ ہو تو استنجا کرنا فرض ہو گا

۲۔ واجب: جب پیشاب یا پاخانہ نکلنے کی جگہ کے علاوہ کسی اور جگہ پر نجاست ایک درہم کے برابر لگے تو استنجا کرنا واجب ہو گا

۳۔ سنت: جب پیشاب یا پاخانہ نکلنے کی جگہ کے علاوہ کسی اور جگہ پر ایک درہم سے کم مقدار میں لگے تو استنجا کرنا سنت ہو گا۔

۴۔ بدعت: بغیر کسی وجہ کے استنجا کرتے رہنا مثلا ہوا کے خارج ہونے پر استنجا کرنا وغیرہ