حیض اور استحاضہ کی نمازوں کا حکم

ان دنوں کی نمازوں کا یہ حکم ہے کہ دس دن رات تک تو نماز نہ پڑھے کیونکہ اندیشہ ہے کہ حیض ہو لیکن جیسے ہی دس دن دس رات سے بڑھے فورا پاک ہو کر نماز پڑھے اورتین دن تین رات کے علاوہ باقی دنوں کی قضا پڑھے اور یہ قضا پڑھنا واجب ہے ایک عورت ہے جس کی کوئی عادت مقرر نہیں ہے کبھی چار دن خون آتا ہے کبھی سات دن اس طرھ بدلتا رہتا ہے تو اس کا یہ حکم ہے کہ یہ حیض شمار ہو گا اور اگر کبھی دس دن سے بڑھ جاے تو دیکھا جاے گا کہ اس مہینہ میں پہلے کتنے دن حیض آیا تھا بس اتنے دن حیض شمار کریں گے باقی سب استحاضہ ہے ان دنوں کی نماز روزہ کی قضا واجب ہو گی