نجاست حکمیہ

نجاست حکمیہ کی قسمیں

اسکی دو قسمیں ہیں ۱۔ حدث اصغر ۲۔ حدث اکبر

حدث اصغر: چھوٹی نجاست کو کہتے ہیں اور یہ بے وضو ہو جانے سے لا حق ہو جاتی ہے

حدث اصغر کو دور کرنے کے دو طریقے ہیں

۱۔ وضو کرنا ۲ اگر پانی استعمال کرنے پر قادر نہ ہو تو تییمم کرنا

حدث اکبر: بڑی نجاست کو کہتے ہیں اور یہ تین طریقوں سے لا حق ہوتی ہے

ا۔ جنابت: یعنی شہوت کے ساتھ منی اپنی جگہ سے خارج ہو کر جسم سے باہر نکل آ ئے۔

ب۔ حیض: یعنی بالغہ عورت کو ہر ماہ آنے والا خون جو کم از کم تین [۳] دن اور زیادہ سے زیادہ دس [۱۰] دن ہوتا ہے۔

ج۔ نفاس: زچگی یعنی بچے کی ولادت کے بعد آنے والا خون جس کی کم از کم مقدار مقرر نہیں اور زیادہ سے زیادہ چالیس [۴۰] دن ہو سکتا ہے

حدث اکبر سے پاک ہونے کے دو طریقے ہیں

غسل کرنا

اگر پانی استعمال کرنے پر قادر نہ ہو تو تیمم کرنا