ناخن کاٹنے سے متعلق آداب

۱۔ ہر جمعہ کو ناخن تراشنا افضل ہے ورنہ پندرہ دن میں اور عذر کی حالت میں چالیس دن تک گنجائش ہے چالیس دن کے بعد نہ کاٹنا گناہ ہے
۲۔ ناخنوں کو صفائی کا اہتمام کرنا
۳۔ ناخن تراشنے کے بعد انگلیاں دھونا
۴۔ دانت سے ناخن نہ کاٹنا کیونکہ اس سے برص کی بیماری پیدا ہوتی ہے
۵۔ ناخن کاٹنے کے بعد اسے دفن کرنا اگر دفن نہ کر سکے تو مناسب جگہ پھینکنا
۶۔ ناخن کاٹنے کا مستحب طریقہ یہ ہے کہ پہلے ہاتھوں کےناخن کاٹے پھر پاوں کے۔ داہنے ہاتھ کی شہادت کی انگلی سے شروع کرے اور داہنے ہاتھ کی چھنگلی تک ترتیب سے کاٹے پھربائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی سے شروع کرے اور داہنے ہاتھ کی چھنگلی تک ترتیب سے کاٹے اور پاوں میں دائیں پاوں کی چھنگلی سے شروع کرکے بائیں پاوں کی چھنگلی پر ختم کرے