موزوں پر مسح کے احکام

موزہ چمڑے کی جرابوں کوکہتے ہیں۔اس پر مسح کیلیےدرج ذیل شرائط ہیں:

۱: موزہ کومکمل طہارت کی حالت میں پہنا ہو۔
۲: موزہ اتنا اونچاہو کہ کم ازکم ٹخنوں کو چھپا لے۔
۳: موزہ پاوّں کی تین چھوٹی انگلیوں کے برابریااس سے زیاداپھٹاہوا نہ ہو۔
۴: موزہ اپنی موٹائی کی وجہ سےپنڈلی پر ٹھہراہے لٰہزاجو جرابیں ربڑکی وجہ سے پنڈلی سےلپٹی رہیں توان پرمسح جائز نہ ہوگا۔
۵: موزہ اتناموٹا ہوکہ اس پر پانی گرایں توپانی اس میں اتر کر پاوّں تک نہ پہنچ سکے۔
۶: موزہ اتنا موٹا ہو کہ اس کو پہن کر بغیر جوتے پہنے دو میل پیدل چلیں تونہ پھٹے،

مذکورہ شرائط اگر جرابوں میں پائی جاءیں تو وہ کہنے میں تو جرانیں ہوں گی مگر دراصل موزے ہوں گے لہذا ان پر بھی مسح ددرست ہو گا