غسل کی قسمیں

اسکی تین قسمیں ہیں

۱۔ فرض: مرد پر غسل صرف جنابت کی صورت میں فرض ہوتا ہے جنکہ عورتوں پر تین صورتوں میں غسل فرض ہوتا ہے اور وہ یہ تین صورتیں ہیں جنابت، حیض اور نفاس

موت کے وقت غسل: جب آدمی مر جائے تو زندوں پرمیت کوغسل دینا فرض ہے

منی: جب آدمی ہمبستری کرے تو شہوت کے ساتھ جو مادہ نکلتاہے اسے منی کہتے ہیں

مذی:جب آدمی ہمبستری کرے تو شہوت کے ساتھ جو قطرے نکلیں اور اس سے جوش مزید بڑھ جائے اسے مذی کہتے ہیں

ودی: جب آدمی بیماری کی وجہ سے یا کمزور ہو جانے کی وجہ سے جب کوئی کام کرے وزن اٹھائے یا پیشاب کے بعد جو سفید مادہ نکلے اسے ودی کہتے ہیں

حکم: منی کے نکلنے سے غسل فرض ہوتا ہے جبکہ مذی اور ودی سے وضو ٹوٹتا ہے غسل واجب نہیں ہوتا

۲۔سنت: جمعے کے دن، عید الفطر عید الضحی احرام باندھنے سے پہلے اور عرفہ کے دن غسل کرنا سنت ہے

۳۔ مستحب: خوف کے وقت، سفر سے واپسی پر آندھی کے وقت سورج گرہن اور چاند گرہن کے وقت غسل کرنا