زکوۃ کے لیے نصاب

ساڑھے سات تولے [تقریبا ۹۰ گرام] سونا یا ساڑھے ۵۲ تولے [تقریبا۲۳۰ گرام] چاندی یا ان میں سے کسی ایک کی قیمت ہو یا اتنی رقم کے برابر مال تجارت کا مالک ہونا

زکوۃ کے لیے شرط

۱۔ آدمی کا مسلمان ہونا
۲۔ زکوۃ دینے والے کا آزاد ہونا
۳۔ صاحب عقل ہونا
۴۔ بالغ ہونا
۵۔ مسئلے کا پتہ ہونا کہ صاحب نصاب پر زکوِۃ فرض ہے
۶۔ نصاب کا مالک ہونا
۷۔ مال کا بڑھنے والا ہونا
۸۔ اس مال پر ایک سال کا گزر چکا ہونا
۹۔ مال کا قرضے سے فارغ ہونا