حج کا طریقہ

آپ حج اس طرح کیجیے

۱۔ ۸ ذوالحجہ کوحج کی نیت کریں نماز فجر کے بعد احرام باندھیں اس کے بعد دو رکعت نفل ادا کریں اور ظہر سے پہلے منی کے لیے روانہ ہو جائیں
۲۔ منی میں پانچ نمازیں [ظہر تا فجر] مکمل کریں
۳۔ ۹ ذوالحجہ کو طلوع آفتاب کے بعد منی سے عرفات کو جائیں
۴۔ عرفات میں قیام کریں ہو سکے تو مسجد نمرہ میں خطبہ سنیں اور ظہر و عصر کی نمازیں امام حج کی اقتداء میں پڑھیں
۵۔ اگر آپ خیموں میں ہیں تو پھر ظہر اور عصر اپنے اپنے وقت پر ادا کریں
۶۔ غروب آفتاب کے بعد عرفات سے مزدلفہ کو روانگی کے دوران تلبیہ پڑھتے جائیں
۷۔ مزدلفہ پہنچ کر نماز مغرب اور عشاء ملا کر ادا کریں
۸۔ ۱۰ ذوالحجہ فجر کی نماز مزدلفہ میں ادا کریں طلوع آفتاب سے کچھ قبل مزدلفہ سے منی روانہ ہو جائیں
۹۔ ۱۰ ذوالحجہ کو اپنے خیموں میں جا کر سامان رکھیں
۱۰۔ تلبیہ پڑھتے ہوئے جمرات کی طرف جا کر صرف بڑے جمرہ کو اللہ اکبر کہتے ہوئے سات کنکریاں ماریں اور پہلی کنکری کے ساتھ ہی تلبیہ پڑھنا بند کر دیں
۱۱۔ قربانی کے لیے تشریف لے جائیں اور قربانی کریں
۱۲۔ قربانی ۱۱ اور ۱۲ ذوالحجہ کو بھی کی جا سکتی ہے
۱۳۔ عورتوں کو تقریبا ایک انچ بال کاٹنے چاہیں
۱۴۔ اس کے بعد اب احرام کھول دیں
۱۵۔ پھر غسل کریں اور معمول کا لباس پہنے
۱۶۔ منی میں ۱۰،۱۱،۱۲ ذوالحجہ تک قیام سنت ہے
۱۷۔ منی سے طواف زیارت کیلے خانہ کعبہ چلے جائیں
۱۸۔ رکن یمانی سے حجر اسود تک ہر چکر میں ربنا اتنا فی الدنیا حسنۃ والی دعا پڑھیں
۱۹۔ طواف مکمل کرنے کے بعد مقام ابراہیم کے نزدیک یا مسجد حرام میں جہاں میسر ہو دو رکعت نماز نفل ادا کریں
۲۰۔ آب زمزم خوب سیر ہو کر پئیں اور یہ دعا پڑھیں اللھم انی اسئلک علما نافعا و رزقعا واسعا و شفعا من کل دآء
۲۱۔ اب سعی کے لیے جائیں صفا سے مروہ تک پھر ایک چکر مروہ سے صفا تک دوسرا چکر مکمل ہو جائے گا
۲۲۔ سعی مکمل کرنے کے بعد اب منی میں جا کر ٹھہرنا چاہیے مکہ میں نہ ٹھہرہں
۲۳۔ ۱۱ ذوالحجہ کو زوال کے بعد پہلے چھوٹے پھر درمیانے اور پھر بڑے جمرہ کو سات سات کنکریاں ماریں
۲۴۔آخری جمرہ کو کنکریاں مارنے کے بعد دعا نہ کریں البتہ اس سے پہلے والے جمرات میں دعا کرسکتے ہیں
۲۵۔ کنکریاں مار کر واپس اپنے خیموں میں چلے جائیں اور رات منی ہی میں قیام کریں
۲۶۔ ۱۲ ذوالحجہ کہ زوال آفتاب کے بعد کنکریاں مارنے کے لیے جائیں
۲۷۔ تینوں جمرات کو اس ترتیب سے کنکریاں ماریں جس طرح ۱۱ ذوالحجہ کو ماری تھیں
۲۸۔ بارہویں تاریخ کو غروب سے پہلے مکہ مکرمہ جا سکتے ہیں غروب کے بعد جانا مکروہ ہے
۲۹۔ اگر تیرہویں تاریخ کی صبح منی ہو جائے تو اس دن رمی لازم ہو جائے گی
۳۰۔ اپنے وطن واپس جانے سے پہلے طواف وداع کر لیں