جمعہ کے دن سے متعلق مسنون آداب

اللہ تعالی کا ارشاد ہے اے ایمان والو جب جمعہ کیلے اذان ہو جاے تو اللہ تعالی کے ذکر کی طرف دوڑو اور خرید و فروخت چھوڑ دو۔ حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ آپ ﷺنے فرمایا: جمعہ کے دن میں ایک گھڑی ایسی بھی ہوتی ہے کہ اگر کسی مسلمان کو حسن اتفاق سے خاص اس گھڑی میں خیر اور بھلائی کی توفیق مل جاے تو اللہ تعالی اس کو وہی چیز عطا فرما دیتے ہیں

آداب:
۱۔ جمعہ کے دن صفائی ستھرائی اور نہانے کا اہتمام کرنا، تیل لگانا، زیر ناف بال صاف کرنا ناخن کاٹنا
۲۔ جمعہ کے دن نئے کپڑے یا کم از کم پاک صاف کپڑے پہننا اور میسر ہو تو خوشبو لگانا
۳۔ جمعہ کے دن زیادہ سے زیادہ تسبیح، تلاوت قرآن اور دعا صدقہ اور خیرات کرنا
۴۔ صلوۃ التسبیح پڑھنا لیکن خواتین کی جماعت مکروہ ہے
۵۔ جمعہ کے دن کثرت سے نبی اکرم ﷺ پر درود و سلام بھیجنے کا اہتمام کرنا
۶۔ جمعہ کے دن سورہ کہف پڑھنا۔ ایک روایت کے مطابق جو شخص جمعہ کے دن یہ سورت پڑھے گا اس کے پچھلے جمعہ تک کے تمام صغیرہ گناہ معاف ہو جایں گے اور دجال کے فتنہ سے محفوظ رہے گا
۷۔ جمعہ کے دن عصر سے مغرب تک قبولیت دعا کے اوقات میں ذکر، فکر، عبادت اور دعا میں مشغول رہنا
۸۔ جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد اللھم صل علی محمد النبی الامی و علی الہ وسلم تسلیما اسی [۸۰] مرتبہ پڑھنا ۔ ایک روایت کے مطابق اس عمل سے اسی [۸۰] سال کے گناہ معاف ہوتے ہیں اور اسی [۸۰] سال کا ثواب لکھا جاتاہے۔