اجنبیوں کے علاوہ کن کن رشتہ داروں سے پردہ ضروری ہے

درج ذیل سولہ [۱۶] رشتہ دار ایسے ہیں جس سے پردہ فرض ہے مگر عام طور پر دین دار خواتین بھی ان سے پردہ کرنے میں کوتاہی کرتی ہیں۔ وہ رشتہ دار یہ ہیں چچا زاد، پھوپھی زاد، ماموں زاد، خالہ زاد،دیور، جیٹھ، بہنوئی، نندونی،پھوپھا، خالو، شوہر کا چچا، شوہر کا ماموں،شوہر کا پھوپھا،شوہر کا خالو، شوہر کا بھتیجا اور شوہر کا بھانجا