آداب

۱۔ ضرورت کے وقت بات کرنا
۲۔ ہمیشہ سچ بولنا
۳۔ مختصر بات کرنا
۴۔ دوسروں کی زیادہ سننا
۵۔ پست آواز میں بولنا زیادہ بلند آواز سے نہ بولنا
۶۔ بات نرمی سے کرنا
۷۔ عورت کو کسی غیر محرم سے بات کرنے کی ضرورت پیش آئے تو نرم لہجہ اختیار نہ کرے
۸۔ بات کرنے سے پہلے اس کا انجام سوچنا
۹۔ سوال غور سے سن کر سوچ سمجھ کر جواب دینا جلد بازی نہ کرنا
۱۰۔ فضول سوالات نہ کرنا
۱۱۔ بری باتیں نہ کرنا
۱۲۔ گفتگو میں اپنی بڑائی نہ جتانا
۱۳۔ بات بات پر قسم نہ کھانا
۱۴۔ جھوٹ نہ بولنا
۱۵۔ جھوٹا وعدہ نہ کرنا
۱۶۔ دوسروں کی برائی نہ کرنا چغلی نہ کرنا شکایتں نہ کرنا دوسروں کی نقلیں نہ اتارنا
۱۷۔ خوشامد اور چاپلوسی نہ کرنا
۱۸۔ کسی کے سامنے اس کی تعریف نہ کرنا
۱۹۔ کسی کو گالی نہ دینا
۲۰۔ بات بات پر نہ لڑنا
۲۱۔ کسی جاہل سے پالا پڑجائے تو خاموشی سے وہاں رخصت ہونا
۲۲۔ کسی کو ذلت کے نام سے نہ پکارنا کسی کا مذاق نہ اڑانا
۲۳۔ بات کرتے ہوئے کسی کے لیے ملعون فاسق اور بے ایمان کے الفاظ استعمال نہ کرنا
۲۴۔ غصے کی حالت میں خاموشی اختیار کرنے کی کوشش کرنا کہ بسا اوقات ایسی حالت میں زبان بے قابو ہو جاتی ہے
۲۵۔ غصہ آنے پر اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم پڑھنا اور اپنی ہیت کو بدلنا یعنی اگر کھڑا ہے تو بیٹھ جائے اور بیٹھا ہے تو لیٹ جائے اگر اس سے بھی بات نہ بنے تو وضو کر لے
۲۶۔ گفتگو کرتے وقت کسی کی طرف اشارہ نہ کرنا اس سے دوسروں کو بد گمانی پیدا ہوتی ہے